ناگاباولی علاقہ میں کارڈن سرچ آپریشن ‘100 گاڑیاں ضبط

   

حیدرآباد 5 مارچ (سیاست نیوز) ساؤتھ زون پولیس نے رین بازار کے علاقہ ناگاباؤلی میں کارڈن سرچ آپریشن کیا اور مشتبہ افراد کو حراست میں لینے کے علاوہ گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون عنبرکشور جھا کی زیرنگرانی 170 پولیس ملازمین پر مشتمل عملہ نے گھر گھر تلاشی لی اور دستاویزات کی عدم موجودگی پر 100 گاڑیاں ضبط کرلی۔ پولیس نے اِس کارروائی کے دوران 6 روڈی شیٹرس کو حراست میں لے لیا۔ ڈی سی پی نے میڈیا سے کہاکہ کارڈن سرچ آپریشن کا مقصد یہ ہے کہ عوام میں احساس تحفظ پیدا کیا جاسکے ۔