ناگالینڈ اسمبلی کیلئے آج ووٹنگ

   

کوہیما : ناگالینڈ اسمبلی انتخابات کے تحت 60 سیٹوں کے منجملہ 59حلقوں کیلئے ووٹنگ پیر کو ایک ہی مرحلے میں ہوگی۔ پولنگ پیر کی صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 2 مارچ کو ہوگی۔ یہ بات قابل ذکر ہیکہ اس بار انتخابی میدان میں 183 امیدواروں میں سے صرف چار خواتین ہیں۔ 1963 میں قائم ہونے کے بعد سے ریاست ناگالینڈ میں 14 اسمبلی انتخابات ہوئے لیکن کبھی بھی کوئی خاتون ایم ایل اے نہیں ہے۔کل 13,17,632 ووٹرز سیاسی جماعتوں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے ۔