کوہیما : ناگالینڈ کے دیما پور-2 اسمبلی حلقہ میں ہفتہ کی رات دو حریف امیدواروں کے حامیوں کے درمیان جھڑپ میں زبردست فائرنگ ہوئی اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا یا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) کے امیدوار اور لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) کے امیدوار کے حامیوں کے درمیان تصادم کا واقعہ شام تقریباً 7.50 بجے اس وقت پیش آیا جب ایل جے پی کے حامیوں کی سات گاڑیاں دیما پور گاؤں انڈیسن تک چلی گئیں۔اطلاعات کے مطابق کچھ نامعلوم نوجوان انڈیسن گاؤں میں این ڈی پی پی امیدوار موتوشی لونگ کی رہائش گاہ کی طرف گئے اور رہائش گاہ کے نزدیک کئی راؤنڈ فائرنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ جھڑپ کے دوران ایل جے پی کی کچھ گاڑیوں کو نقصان پہنچا اور دو حامیوں کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن وہ خطرے سے باہر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایل جے پی امیدوار وائی ویکھہی اومی نے ٹویٹر پر اس واقعہ کی مذمت کی۔ دونوں امیدواروں نے کہا کہ وہ واقعہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے ۔