گوہاٹی : ناگالینڈ حکومت نے چہارشنبہ سے پٹرول اور ڈیزل پر کورونا سیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ریاستی حکومت کو سنگین مالی بحران کا سامنا ہے ۔ حکومت کے اعلان کے مطابق پٹرول پر 6 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل پر 5 روپئے فی لیٹر سیس عائد کیا جائیگا ۔
