ناگالینڈ کے کچھ حصوں سےانتخابی تشدد کی اطلاع

   

کوہیما : ناگالینڈ میں 27 فروری کو ہونے والے 14 ویں اسمبلی انتخابات کے لئے جاری مہم کے درمیان مختلف اسمبلی حلقوں سے انتخابات سے متعلق تشدد کی خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں۔موکوک چنگ ضلع میں ایک موت کی اطلاع ملی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ موکوک چنگ اور ووکھا اضلاع سے تشدد کی اطلاع ملی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ نے صورتحال کو پرسکون کرنے کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی ہے اور امتناعی احکامات نافذ کر دیے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کل مبینہ طور پر نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (این ڈی پی پی) اور نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کے حامیوں کے درمیان موکوک چنگ ضلع کے تحت انیٹیونگ پانگ اسمبلی حلقہ میں فائرنگ اور پتھراؤ کے واقعہ کی اطلاع ملی تھی۔