حیدرآباد، 12اکتوبر (یو این آئی) ناگرجنا ساگر کے دروازے کھول کر پانی چھوڑاگیا۔ پراجکٹ کی سطح آب میں اضافہ کے بعد عہدیداروں نے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑنے 8دروازے 5فیٹ تک اٹھادیئے ۔ اس وقت پراجکٹ میں پانی کا بہاو ایک لاکھ سولہ ہزار کیوزک درج کیاگیا جس کے بعد اتنی ہی مقدار میں پانی چھوڑاگیا۔ پراجکٹ کی دائیں نہر کو 10,040 کیوزک،بائیں نہر کو 7,353 کیوزک،پاور ہاؤس کو 33,048 کیوزک اور اسپِل وے کے ذریعہ 64 ہزار کیوزک پانی چھوڑا گیا۔ پراجکٹ کی مکمل اور موجودہ سطحِ آب 590 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے ۔عہدیداراس کی سطح پرنظررکھے ہوئے ہیں۔