حیدرآباد 5اگست۔ بالائی حصوں میں شدید بارش کے بعد ناگرجناساگر کے لبریز ہونے کے بعد کل شب تک پانی کو چھوڑنے کا سلسلہ جاری رہا۔ایک مرتبہ پھر پانی کے بہاو کو دیکھتے ہوئے اس اہم پروجیکٹ کے 8دروازے کھولتے ہوئے پانی کو چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ میں ایک لاکھ 18 ہزار 296 کیوزک پانی کا بہاو دیکھاگیا جس کے بعد اس کے ذریعہ ایک لاکھ 7 ہزار 921 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔
