حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے ناگرجناساگر پروجیکٹ کی آبی سطح میں بتدریج کمی درج کی جارہی ہے جس کے بعد عہدیداروں نے اب اس کے صرف 4دروازوں کو ہی کھلارکھا ہے۔ پانی کا بہاو 1,09,246کیوزک رہا جس کے بعد اس کے دروازوں کے ذریعہ68,190 کیوزک پانی کو چھوڑاگیا۔اس پروجیکٹ کی مکمل آبی سطح 590فیٹ کے برخلاف موجودہ طورپر اس کی آبی سطح 588فیٹ درج کی گئی ہے ۔
قبل ازیں اس کے 21دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا تھا۔