حیدرآباد8اگست(یواین آئی) ناگرجناساگر کے قریب زیرتعمیر سُنکے سیلا پمپ ہاوز کی ریٹینگ وال منہدم ہوگئی۔ سُنکے سیلا پمپ ہوزمیں یہ بڑاواقعہ پیش آیا۔ پانی کو سرنگوں میں جانے سے روکنے ریٹینگ وال کی تعمیر کی گئی تھی جو اچانک گرگئی جس سے پمپ ہاوز زیر آب آگیا۔ سینکڑوں مزدور یہاںتین شفٹوں میں کام کرتے ہیں ۔25 میٹر اونچا ڈھانچہ اس وقت گر گیا جب مزدورزمینی سطح سے محفوظ فاصلے پر تھے ۔ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔