ناگرجنا ساگر سے پانی چھوڑاگیا

   

حیدرآباد15ستمبر (یو این آئی) ناگرجنا ساگر پراجکٹ میں پانی کے بہاؤکا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد اس سے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا جارہا ہے ۔ اس کیلئے پراجکٹ کے 16 دروازوں کو 10 فٹ تک اونچا اٹھایا گیا۔ پراجکٹ میں 2.40 لاکھ کیوزک پانی کا بہاؤدرج کیاگیا جس کے بعد دروازے کھول کر 2.81 لاکھ کیورک پانی چھوڑاگیا۔ اس پراجکٹ میں پانی کی سطح 590 فٹ تھی جو اب 588.70 فٹ تک ہوچکیہے ۔پراجکٹ سطح 312.0405 ٹی ایم سی کے برخلاف 308.1702 ٹی ایم سی درج کی گئی ہے ۔