کچلور میں کشتی کی غرقابی کے بعد احتیاطی اقدام
حیدرآباد ۔ /24 نومبر (سیاست نیوز) ناگرجناساگر پراجکٹ سے سری سیلم تک چلائی جانے والی ’’لانچ‘‘ (کشتی) کو عہدیداروں کی جانب سے روکدیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں ہی ناگرجناساگر پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ میں کمی واقع ہونے پر ناگرجناساگر تا سری سیلم لانچ کے ذریعہ سفر کا آغاز کیا گیا تھا لیکن عوام کا مثبت ردعمل کا اظہار نہ پائے جانے کی وجہ سے (مسافروں کی تعداد میں کمی کی وجہ سے ) امکانی نقصان کوپیش نظر رکھتے ہوئے سری سیلم لانچ کے ذریعہ سفر کو روکدیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حالیہ عرصہ کے دوران دریائے گوداوری میں کچلور کے مقام پر کشتی کے غرقاب ہوجانے کے پیش آئے واقعہ کے نتیجہ میں لانچ کے سفر کو روکدیا گیا تھا ۔ لیکن گزشتہ دنوں کے دوران ناگرجناساگر تا سری سیلم لانچ کے ذریعہ سفر کی مرکزی وزارت سیاحت کی جانب سے منظوری (اجازت) دی گئی تھی جس کے پیش نظر ناگرجناساگر تا سری سیلم لانچ کے ذریعہ سفر کی سہولت کا آغاز کیا گیا تھا ۔ لیکن لانچ کے ذریعہ سفر کرنے والوں کی انتہائی کم تعداد کے پیش نظر لانچ کے ذریعہ سفر کو روکدیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ دریائے گوداوری میں حالیہ عرصہ کے دوران کشتی کے الٹ جانے کی وجہ سے عوام میں لانچ کے ذریعہ سفر کرنے کیلئے عوام میں زبردست خوف کااظہار پایا جارہا ہے جس کے نتیجہ میں لانچ کے ذریعہ سفر کرنے سے عوام گریز کررہے ہیں اور مسافروں کی کم تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ناگرجناساگر تا سری سیلم لانچ کے سفر کو روکدیا گیا ۔