ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے بائیں کنال میں شگاف پڑ گیا

   

حیدرآباد۔ 7 ستمبر (سیاست نیوز) ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے بائیں کنال میں شگاف پڑ گیا جس کے نتیجہ میں 1000 ایکڑ اراضیات پر محیط فصلیں پانی میں ڈوب گئی۔ ضلع نلگنڈہ کے نڑا مانور منڈل کے حدود میں ویمپاڈو کے قریب ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے بائیں کنال میں شگاف پڑ گیا۔ شام کے وقت نہر کے نچلے حصہ میں یوٹی سے پانی کا اخراج ہوا اور جلد ہی بڑے سوراخ میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجہ میں نہر کا پشتہ ٹوٹ گیا۔ جس سے سارا پانی ضائع ہوکر نیچے کھیتوں میں جمع ہوگیا۔ پانی کے بھاری مقدار میں اخراج سے مریال گوڑہ اور ہالیا کی اہم شاہراہ ڈوب گئے جس سے گاڑیوں کی نقل و حرکت میں خلل پیدا ہوگیا۔ پولیس نے ٹریفک مسائل کو حل کرتے ہوئے گاڑیوں کا رخ موڑ دیا۔ اس پانی سے نرسمہا پورم کے ساتھ ساتھ آس پاس کے کئی گاؤں میں سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا۔ ن