ناگرجنا ساگر کی لیفٹ اور رائیٹ کنال سے آج پانی کی نکاسی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 10 اگسٹ ( این ایس ایس ) تلنگانہ اور آندھرا پردیش ریاستوں نے مشترکہ طور پر دونوں ریاستوں کے کسانوں کیلئے ناگرجنا ساگر کی لیفٹ اور رائیٹ کنال کے گیٹ کھولتے ہوئے پانی جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت اتوار کو ناگرجنا ساگر میں تلنگانہ کے وزیر تعلیم جی جگدیش ریڈی اور آندھرا پردیش کے وزیر آبپاشی انیل کمار یادو مشترکہ طور پر رائیٹ اور لیفٹ کنال کی گیٹ کھولیں گے اور پانی کی اجرائی عمل میں لائی جائے گی ۔ بعد ازاں جگدیش ریڈی ایل ایل سی اور اے ایم آر کنالس سے بھی پانی جاری کرینگے ۔ جگدیش ریڈی نے نلگنڈہ ضلع کے ارکان پارلیمنٹ اور اسمبلی کو مدعو کیا ہے ۔