ناگرجنا ساگر کے 14 دروازے کھول دئے گئے ‘ پانی کا اخراج

,

   

حیدرآباد۔ یکم اگسٹ ( سیاست نیوز ) ریاست کے ایک اہم ذخیرہ آب ناگرجنا ساگر میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا ہے جس کے نتیجہ میں ڈیم کی سطح آب میں بھی اضافہ درج کیا جا رہا ہے ۔ پانی کی سطح میں ہونے والے مسلسل اضافہ کو دیکھتے ہوئے حکام کی جانب سے آج ناگرجنا ساگر کے 14 دروازے کھولتے ہوئے زیریں علاقوں کیلئے پانی کی نکاسی عمل میں لائی گئی ۔ ریاست میں بہتر بارش کے نتیجہ میں جورالا اور سری سیلم ڈیم کے دروازے بھی کھول کر پانی کا اخراج عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ ریاست کے تقریبا تمام ذخائر آب کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ان ڈیمس کے دروازے کھول کر پانی کی نکاسی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔