ناگرجنا ساگر کے 14 گیٹس 18 سال میں پہلی مرتبہ کھول دیئے گئے

   

سطح آب میں اضافہ، 700 میگاواٹ برقی کی تیاری، ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی اور لکشمن کمار کی شرکت

حیدرآباد۔ 29 جولائی (سیاست نیوز) وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی نے وزیر اقلیتی بہبود اے لکشمن کمار اور مقامی ارکان اسمبلی کے ہمراہ آج ناگرجنا ساگر پراجکٹ کے کریسٹ گیٹس کی کشادگی عمل میں لائی۔ بہتر مانسون کے نتیجہ میں پراجکٹ میں پانی کی تیزی سے آمد اور سطح میں اضافے کو دیکھتے ہوئے نلگنڈہ ضلع میں واقع ناگرجنا ساگر کے گیٹس کھول دیئے گئے۔ تقریباً 18 سال بعد پراجکٹ کے گیٹس کھولے گئے اور جملہ 14 گیٹس سے پانی کے اخراج کا آغاز ہوا۔ ریاستی وزراء، عوامی نمائندوں اور سینئر عہدیداروں نے اس موقع پر خصوصی پوجا کی۔ ابتداء میں 13 گیٹس کھولے گئے بعد میں مزید ایک کا اضافہ کیا گیا۔ 8 گیٹس کو 8 فیٹ تک بلند کیا گیا جبکہ 14 گیٹس 5 فیٹ تک کھولے گئے جس کے نتیجہ میں 78060 کیوسک پانی کا اخراج ہوگا۔ ناگرجنا ساگر کی سطح آب 587.20 فیٹ درج کی گئی جو مکمل سطح 590 فیٹ سے کم ہے۔ پراجکٹ کی مکمل سطح آب 312.04 ٹی ایم سی ہے اور پراجکٹ میں پانی کی موجودہ مقدار 305.62 ٹی ایم سی درج کی گئی۔ حکام نے پراجکٹ کے گیٹس کھولنے سے قبل نشیبی علاقوں کے عوام کو چوکس کردیا بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ناگرجنا ساگر محض ایک ڈیم نہیں بلکہ آبپاشی کا ماڈرن مندر ہے۔ یہ ہمارے قومی قائدین کے ویژن اور لاکھوں کسانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 10 ستمبر 1955 کو ناگرجنا ساگر کا سنگ بنیاد رکھا تھا جبکہ 1967 میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے افتتاح کیا۔ 2005 میں پراجکٹ نے گولڈن جوبلی مکمل کی ہے۔ وزیر آبپاشی کے مطابق رائٹ کنال کے ذریعہ 11.74 لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جاتا ہے جبکہ لفٹ کنال کے ذریعہ 10.38 لاکھ ایکر کو سربراہی آب کا انتظام ہے۔ پراجکٹ کے ذریعہ نلگنڈہ ضلع میں 1.46 لاکھ ایکر اراضی جبکہ سوریہ پیٹ ضلع میں 2.30 لاکھ ایکر اراضی کو سیراب کیا جارہا ہے۔ اتم کمار ریڈی ناگرجنا ساگر علاقہ سے اسمبلی کیلئے 6 مرتبہ اور لوک سبھا کے لئے ایک مرتبہ منتخب ہوچکے ہیں۔ ڈیم کے ذریعہ 7 یونٹس میں 700 میگھاواٹ برقی تیار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ نے 281 لاکھ میٹرک ٹن دھان کی پیداوار کے ذریعہ ملک میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زیر التواء آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کرے گی۔ 1
حیدرآباد۔ 29 جولائی (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ اور حیدرآباد کے انچارج وزیر پونم پربھاکر نے واضح کیا کہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں کانگریس امیدوار کا تعلق جوبلی ہلز حلقہ سے رہے گا اور بیرونی خواہشمندوں کو ٹکٹ الاٹ کئے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کانگریس قائدین محمد اظہر الدین، نوین یادو اور شیواسینا ریڈی کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ پارٹی امیدوار کا فیصلہ ہائی کمان کرے گا۔ امیدوار کے انتخاب کے لئے پارٹی کی جانب سے سروے جاری