حیدرآباد 6 اگسٹ ( سیاست نیوز ) آبرسانی حکام بالائی پراجیکٹس سے پانی کے بہاؤ کے پیش نظر ناگرجناساگر پراجیکٹ کے 22 دروازے کھول کر پانی کے اخراج کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔ منگل کی دوپہر تک 22 دروازے کھولے گئے جبکہ یہاں جملہ 26 دروازے ہیں۔ بتایا گیا کہ صورتحال کے پیش نظر مابقی دروازے بھی کھولے جاسکتے ہیں۔