حیدرآباد : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے سابق ضلع نلگنڈہ کے سینئر قائدین سے ناگرجونا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی چناؤ میں پارٹی کے امیدوار کے تعلق سے مشاورت کی اور ان کی رائے معلوم کی ۔ کے ٹی راما راؤ نے قانون ساز کونسل کے صدرنشین جی سدھاکر ریڈی سے بھی مشاورت کی ۔ میٹنگ میں ارکان اسمبلی ارکان کونسل سینئر قائدین کے علاوہ وزیر برقی جگدیش ریڈی بھی موجود تھے ۔ یادو طبقہ کے قائدین نے خبردار کیا کہ اگر یادو طبقہ سے ہٹ کر کسی دوسرے شخص کو ٹکٹ دیا گیا تو وہ حلقہ میں مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے ۔