ناگرکرنول:۔ناگر کرنول ڈسٹرکٹ اوپن اسکول کوآرڈینیٹر ناگاراج نے بتایا کہ 31 تاریخ سے ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ کے ‘اوپن’ امتحانات کے تمام تر انتظامات مکمل ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہ اس مہینے کی 31 تاریخ سے اگلے مہینے کی 18 تاریخ تک اوپن مضمون اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کر لیے گئے ہیں۔انہوں کہا کہ یہ صبح 8.30 بجے سے 11.30 بجے تک منعقد ہوگا۔ ضلع بھر کے 4 مراکز پر ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کے لیے کل 555 طلبہ نے درخواستیں دی ہیں۔ ہال ٹکٹس متعلقہ کوآرڈینیٹرز کو بھجوا دیے گئے۔ طلباء کو صبح 7.30 بجے سے امتحانی ہال میں جانے کی اجازت ہوگی۔ امتحان لکھنے کے لیے رائٹنگ پیڈ، قلم، پنسل،رابر،اسکیل ساتھ لانے کی تجویز دی گئی۔ انہیں مقررہ وقت پر امتحانی مرکز پہنچنے کا مشورہ دیا گیا اور کہا کہ کسی بھی قسم کے الیکٹرانک آلات کی اجازت نہیں ہوگی۔
گجویل میں رہزنی کا واقعہ
گجویل ۔ حلقہ گجویل کے ملک منڈل میں رہزنی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے ملگ منڈل کے موضع اناساگر کی رہنے والی 70 سالہ ضعیف خاتون یلماں آج سہ پہر اپنے گھر کے آنگن میں کام میں مصروف تھی کہ اچانک کسی نامعلوم خاتون نے یلماں کے سر پر آہنی سلاخ سے حملہ کرتے ہوئے اس کے کان اور گلے میں موجود طلائی زیور لیکر راہ فرار اختیار کرلی ۔ پولیس سب انسپکٹر ملگ نے خبر پاتے ہی موضع اناساگر پہونچ کر معلومات حاصل کی اور اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے سارق خاتون کی تلاش شروع کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ ضعیف خاتون کان اور گلے میں کم از کم چار تولہ سونے کے طلائی زیور موجود تھے ۔