ناگرکرنول میں دو طالبات کورونا سے متاثر

   

میدک کا اہم مندر کورونا کے سبب بند کردیا گیا
حیدرآباد: ناگر کرنول میں دو طالبات کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے جس کے بعد سے ضلع میں کورونا کا خوف طاری ہے۔ ناگر کرنول میونسپل حدود میں مہاتما جیوتی با پھولے اقامتی اسکول کی دو طالبات کورونا سے متاثر ہوئی ہیں۔ حکام کی جانب سے 18 طالبات کا ٹسٹ کیا گیا ، ان میں سے دو متاثر پائے گئے۔ میڈیکل ٹیموں نے اقامتی اسکول کا دورہ کیا ہے۔ 16 طلبہ کو آئسولیشن میں رکھا گیا اور ان کی صحت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ اسی دوران میدک ضلع میں ایک مشہور مندر کو کورونا کے سبب بند کردیا گیا ۔ مندر کے اگزیکیٹیو آفیسر کورونا سے متاثر پائے گئے جس کے بعد 19 تا 25 مارچ مندر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اگزیکیٹیو آفیسر کے کورونا سے متاثر ہونے کی خبر عام ہوتے ہی مندر کے دیگر اسٹاف اور بھکتوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔