ناگرکرنول میں زیارت آثار مبارک کا انعقاد

   

ناگرکرنول- قومِ بنی اسرائیل تابوتِ سکینہ سے اکتسابِ فیض حاصل کرتے تھے،بارانِ رحمت ہو،اولاد کا مسئلہ ہو،جنگ وجِدال میں کامیابیوں کا حصول ہووہ اپنی عقیدت ودانشمندی سے رب تبارک وتعالیٰ کافضل وکرم حاصل کیاکرتے تھے ہمارے آقاصلی اللہ علیہ وعلیٰ آلہ وصحبہ وسلم وجہہِ تخلیقِ کائنات ہیں آپکے آثاروتبرکات کی زیارت باعثِ رحمت ومغفرت اورنجات کاذریعہ ہے۔مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی ‘ حافظ مفتی سیدشاہ بختیار الدین انصارچشتی قادری خطیب وامام مسجد محفوظ بن محفوظ نے آج نمازجمعہ سے قبل مسجدِمحفوظ بن محفوظ میں ایک سوسے زائدآثارشریف وتبرکات کی زیارت کے عنوان پرخطاب کرتے ہوئے کیا-ارفع واعلیٰ زیارتوں کا سرزمینِ ناگرکرنول میں پہلی مرتبہ انعقاد عمل میں پایاجارہاہے- بعد نماز جمعہ جناب محمد عبدالقادربھائی پھول والے کی جانب سے عامتہ المسلمین کے لئے آثار مبارک کے دیدار کااہتمام کیاگیاجس کی سرپرستی لانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے کیا- نگرانی حضرت العلامہ مفتی حافظ سید بختیار الدین انصار چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ و خطیب وامام مسجدِ محفوظ بن محفوظ نے کیااورفریدِملت الحاج محمد فریدالدین نقشبندی مجددی قادری صدرضلع حج سوسائٹی ناگرکرنول نے نظامت کے فرائض انجام دئے-جناب محمد اسماعیل انصاری مکین میکانیکل انجینئیر اپنے ہمنواوؤں جناب محمد حسان انصاری عرف حسنین پاشاہ،ماسٹر محمد معین مازن انصاری اور جناب محمد زبیر چشتی آثارشریف کی زیارت وتبرکات کامشاہدہ کروایا-اس موقع پر جناب جمال پاشاہ چشتی، جناب محمد محمود علی، حافظ محمد منظور حسین و دیگر نے حصہ لیا۔