حیدرآباد۔ 2 فروری (پی ٹی آئی) انسانی جان کی بَلی دینے کے ایک مشتبہ واقعہ میں فوت عورت کی نعش ضلع ناگر کرنول کے جنگلات میں دستیاب ہوئی۔ پولیس نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے نعش دیکھنے کے بعد یہ اطلاع دی تھی۔ ابتدائی تحقیقات سے شبہ ہوتا ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کی اس عورت کو بَلی چڑھایا گیا تھا۔ نعش کے قریب دستیاب آدھار اور پیان کارڈس سے پتہ چلتا ہے کہ متوفی عورت کا تعلق مہاراشٹرا سے ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ تلنگانہ میں بعض مقامات پر مقامی رسوم کے مطابق انسانی بلی چڑھائی جاتی ہے۔