ناگرکرنول میں مسلم وفد کی جانب سے ضلع کلکٹر کو تہنیت کی پیشکشی

   

ناگرکرنول۔ نوتشکیل شدہ مسلم مشاورت کمیٹی ناگرکرنول کی قیادت میں مستقر کے مختلف مسلم تنظیموں کے نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے آج ضلع کلکٹر ناگرکرنول مسٹر ایل شرمن سے ملاقات کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کی گلپوشی کی۔ نو منتخبہ مسلم مشاورت کمیٹی صدر جناب سردار علی، نائب صدور جناب محمد اسحاق (کونسلر)، جناب خواجہ خان (کونسلر) ، جناب محمد نظام (کونسلر) ، سیکریٹری جناب محمد مشتاق احمد ، خازن جناب محمد مبین احمدخان،قانونی مشیر محمد عبدالحمید ایڈوکیٹ ، جناب محمد عبدالمجید خان کے علاوہ مسلم مشاورت کمیٹی کے ساتھ صدر انتظامی کمیٹی مساجد ناگرکرنول جناب خواجہ قطب الدین خان، سیکریٹری مدرسہ اسلامیہ فضل العلوم جناب سید رفیع الدین، صدر مسلم حقولا پوراٹا سمیتی کے جناب محمد نظام ، سیاسی قائدین محمد احمد، سویرا کمیٹی کی جانب سے جناب سید جاوید نے شرکت کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو مبارکباد دی۔