ناگر جنا سرکل پر اسٹیل برج کے تعمیرات کا جائزہ

   

وزراء کے ٹی آر ، ٹی سرینواس یادو اور مئیر کا دورہ
حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : وزیر بلدی نظم و نسق تلنگانہ کے ٹی آر نے ناگر جنا سرکل پنجہ گٹہ پر زیر تعمیر اسٹیل برج کے کاموں کا وزیر انیمل ہسبنڈری ٹی سرینواس یادو اور مئیر حیدرآباد بی رام موہن کے ساتھ مشاہدہ کیا ۔ شمشان گھاٹ کے پاس ٹریفک مسائل کی یکسوئی کیلئے 23 کروڑ روپئے کے مصارف سے 2 لائن ریمپ تعمیر کیا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر جن مقامات پر ٹریفک کے مسائل ہیں وہاں ہنگامی حالت میں تعمیری و ترقیاتی کام انجام دیتے ہوئے 15 مئی تک مکمل کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ ساتھ ہی امیر پیٹ کے پاس جی ایچ ایم سی کے انا پورنا مفت کھانے کے مرکز کا بھی کے ٹی آر نے اچانک دورہ کیا ۔ اس سنٹر سے حاصل ہونے والی سہولتوں کے بارے میں وہاں موجود عوام سے تبادلہ خیال کیا ۔۔