حیدرآباد۔15جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے ناگرکرنول ضلع کے لنگاسانی پلی گاؤں میں بعض نامعلوم شرپسندوں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچایا۔ اس واقعہ سے مقامی دلت برادری میں شدید غصہ اور ناراضگی دیکھی گئی۔ دلت تنظیموں کی قیادت میں گاؤں کے چوراہے پر احتجاج کرتے ہوئے اس واقعہ پر شدید برہمی کااظہار کیا گیا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ امبیڈکر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے والے شرپسندوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور سخت سزا دی جائے ۔مظاہرین نے کہا کہ معزز شخصیات کے مجسموں کی بے حرمتی شرمناک ہے اور ناقابل برداشت عمل ہے ۔