ناگل آسٹریلین اوپن سے ایک قدم دور

   

نئی دہلی ۔ ہندوستان کے سمیت ناگل کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں اور وہ آسٹریلین اوپن کے مین ڈرا میں جگہ بنانے سے صرف ایک میچ دور ہیں۔ 26 سالہ ہندوستانی ناگل نے دوسرے کوالیفائنگ میچ میں وائلڈ کارڈ سے آسٹریلوی ایڈورڈ ونٹرکو 6-3، 6-2 سے شکست دی، جو کہ کیا ایرینا میں ایک گھنٹہ چار منٹ تک جاری رہا۔ افتتاحی گرانڈ سلام میں جگہ کے لیے جمعہ کو فائنل راؤنڈ میں سلواکیہ کے ایلکس مولکن سے مقابلہ کریں گے۔