ناگن ڈانس کرنے پر شادنگر پولیس انسپکٹر کا تبادلہ

,

   

حیدرآباد: پولیس عملہ شہریوں کی حفاظت کیلئے ہوتا ہے۔ پولیس کا مقام و مرتبہ عوام میں کافی معتبر سمجھا جاتا ہے لیکن شادنگر کے ایک پولیس افسر نے ایک ایسی حرکت کی پر ان کا تبادلہ کردیا گیا۔شادنگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اے سریدھر کمار ایک تقریب میں بالی ووڈ کی مشہور کی فلم ”ناگن“ کے میوزک پر ڈانس کرتے نظر آئے ہیں۔ وہ زمین پر لوٹ لوٹ ڈانس کرتے نظر آئے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت کررہی ہے۔

YouTube video

 

سائبرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے شادنگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اے سریدھر کی اس بدتمیزی و غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے پر ان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا۔ ایڈیشنل کمشنر پولیس وی سریندر کو اس معاملہ میں تحقیقات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔