ناگورنو کاراباخ کے مزید 45 فوجی ہلاک

   

کاراباخ: آذر بائیجان کی فوج کے خلاف لڑائی میں متنازعہ علاقہ ناگورنو کاراباخ کے مزید 45 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ آرمینیائی نسل کے اس علاقے میں 27 ستمبر سے متحارب فوجوں کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک 525 فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔ان کے علاوہ اس لڑائی میں 25 شہری مارے گئے ہیں اور ایک سو سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔ کاراباخ کی علاقائی فوج کو آرمینیا کی مسلح افواج کی حمایت حاصل ہے۔ناگورنو کاراباخ کا علاقہ بین الاقوامی قانون کے تحت آذربائیجان کا ملکیتی ہے جبکہ آرمینیا اس کو وہاں آرمینیائی نسل کے باشندوں کی اکثریت کی وجہ سے اپنا علاقہ قرار دیتا ہے۔اس کی آبادی ڈیڑھ لاکھ نفوس پر مشتمل ہے۔آرمینیا کے صدر آرمین سرکسیان کا دعویٰ ہے کہ’’یہ علاقہ تاریخی طور پر آرمینیا کا حصہ ہے اور وہاں آرمینیائی باشندے کئی ہزار برس سے رہ رہے ہیں۔‘‘نوّے کے عشرے کے بعد پہلی مرتبہ آرمینیائی نسل کے اس خود مختار علاقے اور آذربائیجان کی فورسز کے درمیان خونریز جھڑپیں ہورہی ہیں اور وہ ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر توپ خانے سے گولہ باری کررہے ہیں۔