آذر بائیجان کے صدر الہام علی یوف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی افواج نے ناگورنو ۔ قرہباخ کے دوسرے سب سے بڑے شہر سوہاسا پر قبضہ کرلیا ہے ۔ یہ آذربائیجان کی تاریخ میں سب سے بڑا دن ہے ۔ تاہم آرمینیا اور ناگورنو ۔ قرہباخ کے عہدیداروں نے آذربائیجان کے اس دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ ان علاقوں میں لڑائی جاری ہے ۔