ناگپور تشدد:متاثرہ علاقوں سے کرفیو مکمل برخاست

   

ممبئی: مہاراشٹرا کے ناگپور میں تشدد کے چھ دن بعد اتوار کو شہر کے باقی چار علاقوں سے کرفیو ہٹا دیا گیا۔ 17 مارچ کی رات وسطی ناگپور میں وشو اہندو پریشد اور بجرنگ دل کی جانب سے اورنگ زیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد تشدد پھوٹ پڑا تھا جس کے بعد متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ قبل ازیں چند علاقوں سے کرفیو ہٹایا گیا تھا ۔ ناگپور پولیس کمشنر رویندر سنگھل نے اتوار کو باقی علاقوں سے بھی کرفیو ہٹانے کا حکم دیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ حساس علاقوں میں مقامی پولیس کی تعیناتی کے ساتھ گشت جاری رہے گی۔