ناگپور سنٹرل جیل میں کورونا پازیٹیو قیدیوں کی تعداد 219

   

ناگپور : ناگپور سنٹرل جیل میں موجود قیدیوں کا جب کورونا وائرس ٹسٹ کیا گیا تو حیرت انگیز طور پر 132 قیدی پازیٹیو پائے گئے کیوں کہ اس سے قبل بھی کچھ قیدی پازیٹیو پائے گئے تھے جن کی جملہ تعداد اب 219 ہوگئی ہے۔ جیل کے ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی جو سپرنٹنڈنٹ انوپ کمار ہیں جنھوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا اور یہ بھی بتایا کہ اُن تمام قیدیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ناگپور سنٹرل جیل میں اس وقت 1800 قیدی ہیں جن کے لئے 265 پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دیتے ہیں۔