ایم پی ڈی اوز پر سرپنچوں کی برہمی، درخواستوں کو اَپ لوڈ نہ کرنے کا الزام
یلاریڈی۔ وظائف کیلئے دی گئی عوامی درخواستوں کو آن لائن اپ لوڈ نہ کرنے اور پلے پرگتی کاموں سے متعلق سرپنچوں کے ساتھ اجلاس طلب نہ کرنے پر ایم پی ڈی او رگھوپر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے منڈل ناگی ریڈی پیٹ سرپنچوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ منڈل پریشد آفس پر منڈل پریشد صدر راج داس کی صدارت میں سہ ماہی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر منڈل کے جپتی جانکم پلی، آتما کور، ماٹور، دھرما ریڈی، وینکم پلی، جلانی پور، مختلف مواضعات کے سرپنچوں نے کہا کہ منڈل کے مختلف مواضعات سے تعلق رکھنے والے 162 آسرا وظائف کی درخواستوں کو آن لائن اپ لوگ نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ 3 جون سے آغاز ہونے والے پلے پرگتی پروگرام کی قبل از وقت سرپنچوں کو اطلاع نہ دے کر کس طرح اجلاس منعقد کیاسوال کیا۔ پلے پرگتی پروگرام کے تحت انجام دیئے گئے کاموں کے بلز کی کو کب ادا کیا جائے گا انہیں ٹھوس جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ ایم پی ڈی او رگھو نے نے اپنی صفائی میں کہا کہ منڈل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 467 درخواستوں کو آن لائن کیا گیا۔ آفس میں عملے کی کمی کی وجہ سے وظائف کی درخواستیں آن لائن نہ ہوسکیں۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی منوہر، ایم پی او سرینواس اور دوسرے موجود تھے۔
نظام آباد میںآج حج تربیتی اجتماع
نظام آباد :محمدخواجہ نصیر الدین ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند نظام آباد اربن کے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ کے مطابق جماعت اسلامی ہند شہر نظام آباد کی جانب سے 5؍جون2022 بروز اتوار بمقام نالج پارک انٹر نیشنل اسکول یعقوب پورہ نظام آباد پر 10:30بجے دن تانمازعصر عازمین حج کاایک روزہ تر بیتی اجتماع برائے مرد و خواتین منعقد ہوگا۔اس تربیتی اجتماع کو ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی اسلامی اسکالر(ماسٹر ٹرینر) حیدرآباد تاریخِ فرضیت اور فضلیت، مناسک حج وعمرہ اور زیارت مدینہ، مقاصد حج موضاعات پر پروجیکٹر لکچر دیں گے۔ خواتین کیلئے علحدہ انتظام رہے گا۔مزید تفصیلات کیلئے فون :9533277016 7096399949, 9959773393, پرربط پیداکریں۔