یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں رات کو خاندانی جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شادی شدہ خاتون نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل کے ملاکنٹہ تانڈا گرام پنچایت کے مہادیو گڈا تانڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون 35 سالہ شوبھا رات کو اپنے شوہر پھول سنگھ سے جھڑا کرکے دلبرداشتہ ہوکر رات کو ہی کیڑے مارنے والی زہریلی دوا پی کر بیہوش ہوئی ۔ جس پر فاراد خاندان نے اسے دواخانہ منتقل کر رہے تھے کہ درمیان راستہ میں ہی فوت ہوگئی ۔ متوفی کو ایک بیٹا ایک بیٹی ہے ۔ متوفی کے والد چاندی رام کی شکایت پر سب انسپکٹر انجینیلو نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہے ہیں ۔
مفت پولیس ٹریننگ کیمپ
سرپور ٹاون . سرپور ٹاون کے سب انسپکٹر آف پولیس راوی کمار نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے مخلوعہ پولیس ملازمین ک مخلوعہ جائیدادوں پر تقرر کرنے کے اعلان کے ساتھ سر پور ٹاون منڈل کے حدود میں موجود بے روزگار اور تعلیم یافتہ نوجوانوں اور پولیس میں بھرتی ہونے والے خواہشمند نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے لئے مفت میں پولیس ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ سرپور ٹاون منڈل کے لڑکے اور لڑکیاں مقامی پولیس اسٹیشن میں انٹرمیڈیٹ کامیاب زیراکس سرٹیفیکٹ کے ساتھ رجوع ہونے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ تفصیلی جانکاری کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سے رابطہ پیدا کرنے کا نوجوانوں کو مشورہ دیا۔