ناگی ریڈی پیٹ میں سرقہ کی واردات

   


پولیس کی تیز رفتار کارروائی، 24 گھنٹے میں سارق گرفتار
یلاریڈی ۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے علاقہ بلارم میں چہارشنبہ کی علی الصبح پیش آئی سرقہ کی واردات کو پولیس عہدیداروں نے ایک ہی دن میں مستعدی کے ساتھ حل کرکے سارق کو حراست میں لے کر اس کے ہاں سے مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ سارق کو ریمانڈ کے لئے بھیج دیا گیا۔ ڈی ایس پی کی تفصیلات کے مطابق بلارم میں سجاتا جدید مکان تعمیر کررہی ہے جس سے کچھ دنوں سے سجاتا اپنے قدیم مکان کو قفل ڈال کر زیر تعمیر مکان کے ہاں ہی مختصر سے سامان کے ساتھ رہ رہی تھی۔ روز کی طرح ہی یہ جدید زیر تعمیر مکان کے پاس رات کو سوگئی اور صبح اٹھ کر جب قدیم مکان کا رخ کیا تو مکان کے اندر تمام سامان بکھرا پڑا تھا جس سے سرقہ ہونے کا پتہ چلا۔ اس نے فوری پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ سارق مکان کے پیچھے والے منہدم کمرہ کے دروازے سے اندر داخل ہوکر الماری سے 23 گرام کا طلائی زیورات، 74 تولہ کی چاندی کا زیور اور 30 ہزار روپے نقد رقم کا سرقہ کرلیا۔ پولیس نے سابقہ عادی سارق موضع سے تعلق رکھنے والا گوری شنکر کو حراست میں لے کر تفتیش کرنے پر اس نے اپنا جرم قبول کیا اور اس کے ہاں سے سرقہ کی رقم و زیورات برآمد بھی کرلئے گئے۔ انجنیلو نے ملزم سارق گوری شنکر کو گرفتار کرکے ریمانڈ کے لئے بھیج دیا۔ سرقہ واردات کو ایک ہی دن میں حل کرنے پر سرکل انسپکٹر، سب انسپکٹر کے ساتھ ساتھ عملہ دیویندر، سریش، شیوایا، سرینواس کو ضلع ایس پی نے مستعدی پر شاباشی دی۔