ناگی ریڈی پیٹ میں سیاست گرم

   

نامکمل ڈبل بیڈروم مکانات کے پاس کانگریس کا احتجاج
یلاریڈی ۔یکم اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ مستقر پر 2017 ء میں آغاز کئے گئے ڈبل بیڈروم مکانات کی تعمیرات آج تک مکمل نہ ہونے پر کانگریس قائد سبھاش ریڈی نے اپنے قائدین کے ساتھ مل کر ڈبل بیڈروم مکانات کے پاس احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے پکوان پروگرام کیا ۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ کانگریس کے اقتدار میں آتے ہی حلقہ کے تمام منڈلوں میں عدم مکمل ڈبل بیڈروم مکانات کو مکمل کریگی اور مکان نہ رکھنے والے غریب خاندانوں کو پانچ لاکھ روپئے سے مکان تعمیر کرکے دینے کا تیقن دیا ۔ انھوں نے ریاستی حکومت کی عدم دلچسپی و فریبی وعدوں سے عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ۔ 2017 ء میں 24 ڈبل بیڈروم مکانات کے کام آغاز کیا گیا لیکن آ ج تک مکمل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا جارہاہے ۔ عوام کو بی آر ایس کے دھوکہ سے واقفیت رکھنے کی صلاح دی اور بودھن ۔ حیدرآباد شاہراہ پر پکوان کرتے ہوئے اجتجا ج منظم کیا گیا ۔ منڈل سب انسپکٹر راجو نے منڈل کانگریس پارٹی صدر دھننجے کے ساتھ اُن کے حامیوں کے خلاف سیکشن 341 کے تحت شاہراہ پر پکوان کرکے ٹرافک میں خلل ڈالنے کا مقدمہ درج کیا ۔ کچھ بھی ہو منڈل میں ڈبل بیڈروم مکانات کو لیکر سیاست غیرمعمولی گرما گئی ہے اور کانگریس پارٹی قائدین کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہ دے رہے ہیں ۔