ناگی ریڈی پیٹ میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل

   

یلاریڈی۔/18 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے کنا ریڈی موضع میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی سنسنی خیز واردات پیش آئی۔ 45 سالہ لکشمی کو شوہر موہن نے بڑا سا پتھر ڈال کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق لکشمی کا شوہر آوارگی کرنے روزانہ شراب نوشی کرتے پھرتا تھا اور روز بیوی سے جھگڑا کرتا رہتا تھا۔ ان دونوں بڑے لڑکے کی شادی کرنے پر مکان چھوٹا ہونے سے یہ دونوں مکان کے قریب زیر تعمیر کمیونٹی سنٹر میں لکشمی اور موہن دونوں سوگئے۔ شوہر موہن رات دیر گئے بیوی سے جھگڑا کرکے غصہ کی حالت میں اس پر بڑا پتھر اُٹھاکر ڈال دیا اور وہاں سے بھاگ نکلا۔ شدید زخمی لکشمی کو تڑپتا دیکھ کر اطراف کے لوگوں اور افراد خاندان والوں نے اسے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں ہی اس نے دم توڑ دیا۔ اطلاع ملتے ہی یلاریڈی ڈی ایس پی مسٹر شاشنک ریڈی ، سرکل انسپکٹر راج شیکھر مقام واردات کا معائنہ کرنے موضع پہنچے۔ متوفی کے بڑے لڑکے گوپال کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے موہن کو تلاش کررہی ہے۔ نعش کا معائنہ و پنچنامہ کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی دواخانہ منتقل کیا۔ منڈل سب انسپکٹر مسٹر موہن اور پولیس عملہ موجود تھا۔ ناگی ریڈی پیٹ کے موضع میں اس واردات کے بعد سنسنی پھیل گئی ہے۔

غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے والی لاری ضبط
گمبھی راؤ پیٹ۔/18 ڈسمبر، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجنہ سرسلہ ضلع کے گمبھی راؤ پیٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع موضع صمدرالنگا پور کے پاس غیر قانونی طور پر ریت منتقل کرنے والی ایک اشوک لی لینڈ لاری کوایس آئی گمبھی راؤ پیٹ ایس انیل نے ضبط کرلیاا ور ایک کیس درج کرلیا۔ ایس آئی انیل نے اس موقع پر غیر مجاز طور پر ریت منتقل کرنے والے ریت مافیا کو اس طرح کی حرکت سے باز آنے کا مشورہ دیا ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صبح کے اوقات میں ضبط کی گئی لاری کی کارروائی میں دیگرپولیس ملازمین بھی موجود تھے۔