ناگی ریڈی پیٹ میں لاری کی ٹکر ، بائیک راں زخمی

   

یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ مستقر پر بائیک گاڑی کو مقابل سمت سے آرہی لاری نے ٹکر دینے سے گوپال پیٹ سے تعلق رکھنے والا بھیمیا شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھیمیا اپنی گاڑی پر گھر کو جارہا تھا کہ منڈل پریشد آفس کے پاس اس وقت یلاریڈی کی طرف سے آرہی لاری نے بائیک کو ٹکر دے دی ۔ جس سے بائیک راں کا پاؤں اور سر کو گہرا زخم لگا ۔ حادثہ کے بعد لاری ڈرائیور فرار ہو رہا تھا کہ مقامی افراد نے اس کا تعاقب کرکے بنجر علاقہ کے پاس پکڑ لیا اور لاری کے ساتھ ڈرائیور کو بھی ناگی ریڈی پیٹ پولیس کے حوالے کردیا اور زخمی شخص کو علاج کیلئے حیدرآباد کے خانگی دواخانہ منتقل کیا ۔