یلاریڈی ۔ 23 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے مختلف پنچایتوں میں سکریٹریز کا تبادلہ عمل میں لانے ان کی جگہ دوسروں کو مقرر کیا گیا ہے۔ ایم پی ڈی او پربنا کی تفصیلات کے مطابق منڈل میں اچیاپلی سکریٹری رمیا شری کا تبادلہ یلاریڈی کے متمال علاقہ کی گرام پنچایت کو عمل میں آیا۔ ان کی جگہ یلاریڈی کے سومیر گڑھ تانڈا سکریٹری وینکٹ راملو کو مقرر کیا گیا۔ اس طرح بلارم کے سنتوش کمار کو لنگم پیٹ کے کومٹ پلی کو تبادلہ کرکے ان کی جگہ یلاریڈی کے مین پلی سکریٹری سنتوش کو مقرر کیا گیا اور مالتمیہ کے سکریٹری نرسمہلو کو مدنور منڈل کے پدرنڈاگوڑ کا تبادلہ ان کی جگہ لنگم پیٹ کے بھوانی پیٹ سکریٹری اشوک، ملاکنٹہ تانڈا سکریٹری سوائی کا مدنور منڈل کے ڈونگل کو تبادلہ اور ان کی جگہ یلاریڈی کے الماجی پور سکریٹری پاوترا، چپتی چانکم پلی سکریٹری پردیپ کمار کا یلاریڈی منڈل کے متمال کو تبادلہ کیا گیا۔ ان کی جگہ یلاریڈی کے برہمن پلی کے شنکر، پلے بوگوڈ تانڈا سکریٹری ستندا کا تبادلہ یلاریڈی کے مقدل پور کو ان کی جگہ وہاں کی ہی سجاتا راگھوور پلی سکریٹری کرشنا مورتی کا تبادلہ یلاریڈی کے ماچاپور کو اور ان کی جگہ گندھاری کے برہمن پلی سکریٹری جانا کی وینکٹ پلی سکریٹری پرینکا کی جگہ لنگم پیٹ کے ایاپلی سکریٹری رچیتا کو مقرر، دھرماریڈی سکریٹری ستیہ نارائنا کا تبادلہ میدک ضلع کو عمل میں آنے پر ان کی جگہ بنجرا سکریٹری، ممتا، گول لنگال سکریٹری گنگادھر میڈیکل رخصت پر ہونے سے تروپتی سکریٹری کو زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ایم پی ڈی او نے بتایا کہ ایم پی ڈی او آفس میں او ایس مانیماں کا یلاریڈی ایم پی ڈی کو آفس کو تبادلہ عمل میں لایا گیا۔ ان کی جگہ یہاں سے ہی وینکٹیشورلو کو مقرر کردیا گیا ہے۔