ناگی ریڈی پیٹ میں پولیس کا کارڈن سرچ

   

یلاریڈی ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے جیتی جانکم پلی علاقہ میں پولیس نے کمیونٹی ربط پروگرام منعقد کرتے ہوئے ضروری کاغذات نہ رکھنے والے 30 گاڑیوں کو ضبط کرکے مہربند کیا ۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر سرینواس نے کہاکہ کارڈن سرچ کے ذریعہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں اور بے قاعدگی پر کارروائی کی جارہی ہے ۔ اس موقع پر سب انسپکٹر گنیش ، پربھاکر ، راجو و دیگر عملہ موجود تھا۔
ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کو بی آر ایس ٹکٹ ملنے پر جشن
جڑچرلہ ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) چیف منسٹر و سربراہ بی آر ایس پارٹی کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے مجوزہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے تناظر میں پارٹی امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے جڑچرلہ حلقہ اسمبلی سے ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کو اُمیدوار بنائے جانے کے اعلان پر پارٹی کارکنوں و پارٹی قائدین نے آتشبازی اور شیرینی تقسیم کئے ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی جڑچرلہ تلنگانہ ریاست قائم ہونے سے اب تک رکن اسمبلی کی حیثیت سے حلقہ جڑچرلہ میں اسمبلی کی نشست پر اپنا اعتماد عوام کے درمیان برقرار کھا ہے ۔ رکن اسمبلی جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے اُنھیں پھر پارٹی ٹکٹ دینے کے اعلان پر چیف منسٹر سے اظہارتشکر کیا ۔