ناگی ریڈی پیٹ میں کمسن کی شادی کو عہدیداروں نے روک دیا

   

Ferty9 Clinic

یلاریڈی ۔ منڈل ناگی ریڈی پیٹ میں عہدیداروں نے کم عمر میں کی جانے والی شادی کو حائل ہوکر روک دیا ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ میں ایک کم عمر والی لڑکی کی شادی کرنے کی افراد خاندان نے کوشش کی ۔ جس کی اطلاع ملنے پر ضلع چائلڈ پروٹیکشن یونٹ ارکان روی ، ونود نے موضع پہونچکر لڑکی کے افراد خاندان والوں کے ساتھ کونسلنگ کی اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات کو تشریح کیا ۔ جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے کم عمری میں شادی کی کوشش ترک کردی ۔ اس موقع پھر اے ایس آئی سبرامنیم چاری ، پنچایت سکریٹری کارتک ، آنگن واری ٹیچرس نوانیتا ، سیاسری موجود تھے ۔