یلاریڈی /2 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ منڈل پریشد کے نائب صدر راج داس کے خلاف ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد قرار داد کے بعد اعتماد ثابت کرنے کے اجلاس پر ہائی کورٹ نے روک لگادی ہے۔ ناگی ریڈی پیٹ کے منڈل پریشد نائب صدر راج داس کے خلاف کچھ منڈل پریشد ارکان نے گذشتہ ماہ 7 کو یلاریڈی کے آر ڈی او سرینواس نائیک کو نوٹس حوالے کی تھی ۔ جس پر آج منڈل پریشد آفس میں نائب صدر کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا تھا ۔ جس کو روکنے کیلئے نائب صدر راج داس نے ہائی کورٹ سے مدد مانگنے پر اس نے روک لگادی ۔ موجودہ آر ڈی او رمیش راتھوڑ نے کہا کہ اب ریاستی ہائی کورٹ سے آنے والے احکام پر ہی تحریک عدم اعتماد کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ تب تک یہ اپنے عہدہ پر برقرار رہیں گے ۔