حیدرآباد 22 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے نبارڈ پر زور دیا کہ رورل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (RIDF) کے تحت کم سود کے قرضہ جات فراہم کئے جائیں اور مائیکرو اریگیشن کے لئے فنڈس منظور کئے جائیں۔ نبارڈ سے یہ درخواست اس وقت کی گئی جب کل نبارڈ کے چیرمین شاہ جی نے چیف منسٹر سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے دوران ریونت ریڈی نے نبارڈ پر زور دیا کہ موجودہ کواپریٹیو سوسائٹیز کو مستحکم کیا جائے اور نئی سوسائٹیز قائم کئے جائیں۔ انھوں نے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے استحکام پر بھی تبادلہ خیال کیا اور ان گروپس کے لئے ایک اسپیشل اسکیم شروع کرنے کی خواہش کی۔