نبی کریم ؐ کی تعلیمات کو عام کرنے کی تلقین

   

Ferty9 Clinic

شعبہ خواتین جماعت اسلامی کا ہنمکنڈہ میں جلسہ سیرت النبی ؐ، خاتون مقررین کا خطاب

ورنگل ۔ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند ہنمکنڈہ و قاضی کے پیٹھ کے زیر اہتمام ایڈن فنکشن پلازا صوبیداری ہنمکنڈہ میں ’ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ‘ کے عنوان پرعظیم الشان جلسہ برائے خواتین کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ صفیہ ظہور نے پروگرام کی صدارت کی ۔ عائشہ نسرین رکن جماعت ہنمکنڈہ کے قرآت کلام پاک و ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔کوثر فاطمہ رکن جی آئی او نے حمد باری تعالی پیش کیا ۔ عشرت سلطانہ نے ’ نبی کریم ﷺ کے حسن اخلاق ‘ کے عنوان پر سیدہ رضیہ معاون ناظمہ ہنمکنڈہ نے ’ سیرت کا پیغام اور ہماری غیر شرعی حرکتیں ‘کے عنوان پر عطیہ سلطانہ ناظمہ قاضی پیٹ نے ’ پیغام رسالت کو عام کرنا ہی محبت کا تقاضہ ہے ‘ کے عنوان پر ،محترمہ عشرت بانو ناظمہ ہنمکنڈہ نے ’ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ تربیت ‘ کے عنوان پر اور محترمہ صفیہ ظہور نے صدارتی خطاب کیا ۔تمام مقررین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ رسول اللہ کی تعلیمات چھپی ہوئی نہیں ہیں بلکہ روشن آفتاب کی طرح ہم سب کے سامنے ہیں ہم انکو پڑھ کر آپ ﷺ کی پسند و و ناپسند کو جان سکتے ہیں اور اس اظہار محبت کے ان طریقوں کا تجزیہ کرسکتے ہیں جن کو آج ہم نے اختیار کر رکھا ہے ۔رسو ل ﷺ کی تعلیمات کو نئی نسل تک پہنچانے کا اہتمام کریں ہم خود ان کا مطالعہ کریں اور اپنے مطالعہ کو خواتین اور بچوں کو سنائیں ۔انہیں سیرت نبی ؐ سے واقف کروائیں ۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کے انسانیت نواز تعلیمات کو عام کیا جائے ۔انہو ں نے کہا کہ صاحب استطاعت مسلمان یہ طئے کرلے کہ مختلف زبانوں میں سیرت کی کتابوں کو شائع کرواکر برادران وطن تک پہنچائے تو یہ رسول ﷺ سے محبت کا حقیقی اظہار ہوگا ۔ اس طرح غلط فہمیوں کی بادل چھٹیں گے لوگ آپ ﷺ کی ہستی کو پہچانیںگے اور آپ ؐ کی محبت و عظمت لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوگی ۔اس سلسلے میں جاعت اسلامی گزشتہ 70سالوں سے یہ کام انجام دیتے آرہی ہے ۔مقررین نے مزید کہا کہ قرآن کریم میں اللہ تعالی نے نبی کریم ﷺ کی بعثت کا یہ مقصد بیان فرمایا کہ آپ ﷺ لوگوں کو قرآن کی تعلیم دیں گے اور پاکیزہ و بے داغ زندگی کا ڈھنگ بتائیں گے ۔آپ ؐ نے اس مقصد کو بخوبی پورا کیا اور صحابہ کرام ؓ کی ایسی جماعت تیار فرمادی جو فکر وعمل اور اخلاقی و کردار میں ایک مثالی جماعت ہے ۔تمام مسلمانوں کے لئے حضو ر ﷺ کی زندگی کو نمونہ قرار دینے کا مقصد بھی یہی تھا کہ ہم اپنے اندر کردار کی وہی بلندی پیدا کریں جو ہمارے رسول ﷺ اور ان کے جاں نثار صحابہ ؓ کے اندر تھی۔ پروگرام کنوینر سیدہ حمیرہ سلطانہ رکن ہنمکنڈہ نے ہدیہ تشکر پر پروگرام کا اختتام ہوا ۔اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔