نئی دہلی، 3 مارچ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی نے پارٹی کے صدر نتن نبین کو راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے ۔ مختلف ریاستوں میں 2026 میں ہونے والے راجیہ سبھا کے دو سالہ انتخابات کے لیے پارٹی نے اپنے نو امیدواروں کا اعلان کیا ہے ، جن میں نتن نبین کا نام بھی شامل ہے ۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے بتایا کہ پارٹی نے اپنے قومی صدر نتن نبین اور شیوِیش کمار کو بہار سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے امیدوار بنایا ہے ۔ پارٹی قیادت نے آسام سے تیراش گووالا اور جوگین موہن کے ناموں کی منظوری دی ہے ۔ چھتیس گڑھ سے بی جے پی نے لکشمی ورما کو امیدوار مقرر کیا ہے ۔ ہریانہ سے سنجے بھاٹیہ کو راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نامزد کیا گیا ہے ۔ اڈیشہ سے منموہن سامَل اور سجیت کمار پارٹی کے امیدوار ہوں گے ۔ اسی طرح مغربی بنگال سے راہول سنہا کو راجیہ سبھا انتخابات کے لیے بی جے پی کا امیدوار بنایا گیا ہے ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق مختلف ریاستوں میں تنظیمی توازن اور سیاسی حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔