نتن گڈکری کو قومی ترانے کے دوران بیٹھ جانا پڑا

   

شولاپور (مہاراشٹرا) ۔ 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر نتن گڈکری کو شولاپور میں ایک تقریب کے دوران جب قومی ترانہ گایا جارہا تھا تو بیٹھ جانا پڑا کیونکہ انہیں چکر محسوس ہورہی تھی۔ یہ بات وزیرموصوف کے ایک مددگار نے بتائی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں نے ان کی چکر اور متلی کی اس کیفیت کا سبب حلق کی سوزش کو دورکرنے کچھ دیر قبل لی گئی اینٹی بائیوٹک دواؤں کی ایک بھاری خوراک قرار دیا۔