تل ابیب : غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی واپسی، وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کی حکومت کے استعفے اور قبل از وقت انتخابات کے مطالبات کے لیے اسرائیلی سڑکوں پر نکل آئے۔تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین وزارت دفاع کے سامنے جمع ہوئے اور علاقے میں لگائے گئے اسٹیج پر سابق سیاستدانوں اور قیدیوں کے لواحقین نے تقاریر کیں۔ مظاہرین نے وزیر اعظم نتن یاہو‘ ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادیوں کے وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ اور قومی سلامتی کے وزیر اتمار بین گویر کی تصویر کے ساتھ ایک بڑا بینر لہرایا۔مظاہرین نے تل ابیب کے مرکزی مقامات سے ہوتے ہوئے کپلان اسٹریٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی۔اسرائیلی پولیس نے گھڑسوار دستوں اور ٹوما کے ساتھ مظاہرین کے خلاف مداخلت کی۔ اسرائیلی پولیس نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی قیدیوں کے اہل خانہ کے ایک گروپ کے خلاف بھی طاقت کا استعمال کیا۔ اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان اکثر جھڑپیں ہوتی رہیں ہیں اور وہ ترغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔