نتن یاہو اورپوتن کی شام میں سکیورٹی سے متعلق بات چیت

   

Ferty9 Clinic

یروشلم، 22 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے پیر کو فون پر بات چیت کے دوران شام میں سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے بیان جاری کر کے کہا ‘‘دونوں لیڈروں نے شام میں تازہ صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔ بیان کے مطابق مسٹر پوتن نے وزیر اعظم نتن یاہو کو ان کی سالگرہ پر مبارک باد بھی دی ’’۔ امریکہ کے شام سے فوج ہٹانے کے فیصلہ کے درمیان دونوں لیڈروں کی فون پر بات چیت ہوئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ اسرائیل کو لگتا ہیکہ ایران شام میں اپنا مستقل فوجی اڈہ تیار کر سکتا ہے ۔مسٹر نتن یاہو اور مسٹر پوتن شام میں اپنے کاموں کے متعلق دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تحت باضابطہ فون پر بات چیت اور میٹنگیں کرتے رہتے ہیں ۔