نتن یاہو اورگینٹز مخلوط حکومت بنانے بات چیت پر متفق

   

یروشلم، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو اور ان کے اہم حریف سینٹ بینی گینٹز نے انتخابات کے بعد تعطل کے درمیان گٹھ بندھن حکومت بنانے کے امکان پر بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔مسٹر نیتن یاہو کی لیکڈ پارٹی اور مسٹر گینٹزکی‘ بلیو اینڈ وائٹ پارٹی’ نے اتوار کو جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان بات چیت‘جلد سے جلد ممکن’ ہوگی۔دونوں سیاسی پارٹیوں نے صدر ریوین رولن کو اتوار کی شام کو سال بھر سے جاری سیاسی تعطل کے حل کی کوشش کے تحت ‘ایک ضروری بات چیت’ کے لئے بلانے پر شکریہ ادا کیا۔اس سے پہلے اتوار کو مسٹر رولن نے 2 مارچ کو پارلیمانی انتخابات میں منتخب ہوئے تمام پارٹیوں کے رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ان کے دفتر نے کہا کہ وہ 61 ممبران کی حمایت والے مسٹر گینٹزکو باضابطہ طور پر حکومت بنانے کے لئے کہیں گے ۔مخلوط حکومت بنانے کی کوششوں کے لئے گینٹز کے پاس تقریباً ایک ماہ کا وقت ہو گا۔ اگر گینٹزحکومت بنانے میں ناکام رہتے ہیں تو مسٹر رولن نیتن یاہو کو حکومت بنانے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں ۔ نیتن یاہو کے پاس 58 ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے ۔قابل ذکر ہے کہ دو مارچ کو آئے انتخابات کے نتائج کے بعد سے اسرائیل میں سیاسی تعطل برقرار ہے ۔