غزہ : انقرہ ، حماس اور اسرائیل غزہ میں اقتدار عبوری حکومت کو سونپنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق حماس اور اسرائیل میں اس بات پر اتفاق ہوگیا ہے کہ معاہدہ کے دوسرے مرحلہ میں دونوں میں سے کوئی بھی غزہ پرحکومت نہیں کرے گا۔ ایک عبوری حکومت قائم کرکے معاہدہ کے دوسرے مرحلہ کا آغاز کیا جائے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دوران فلسطینی اتھاریٹی کی حمایت یافتہ فلسطینی فورس اس پٹی پر حکومت کرے گی۔ حماس نے غزہ میں سویلین حکومت اور الفتح یا فلسطینی اتھاریٹی کے افراد پر مشتمل فورس کے حق میں غزہ کی حکمرانی چھوڑنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ پٹی میں مشروط جنگ بندی پر آمادگی کا اشارہ دیدیا۔
