یروشلم: سارہ نتن یاہو جو اسرائیلی وزیراعظم کی شریک حیات ہیں، انہیں اپینڈکس انفیکشن کے سبب جمعرات کو یروشلم کے حداسا میڈیکل سنٹر میں شریک کیا گیا۔ وزیراعظم بنجامن نتن یاہو آج متحدہ عرب امارات کے دورہ پر روانہ ہونے والے تھے لیکن اہلیہ کو دواخانہ میں شریک کئے جانے کے بعد انھوں نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ۔ یہ دورہ مشرق وسطیٰ کی دونوں اقوام کے درمیان نئے سفارتی روابط کو مضبوط کرنے کیلئے تاریخی دورہ بتایا جارہا تھا۔