نتن یاہو کا متحدہ عرب امارات میں امریکی اسلحہ کی سپلائی پر اتفاق

   

Ferty9 Clinic

تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اسلحہ فروخت کرنے کے امریکی انتظامیہ کے منصوبے پر نجی طور پر اتفاق کیا ہے ۔نتن یاہو کے دفتر نے اگست میں ایک بیان جاری کرکے کہا کہ اسرائیل۔ متحدہ عرب امارات امن معاہدے کے تحت یو اے ای نے امریکی اسلحے کی فراہمی پر اسرائیل کی رضامندی شامل نہیں تھی۔ عرب ممالک کو، جن میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، ایف 35 اور دیگر جدید اسلحہ فروخت کئے جانے پر وزیراعظم نتن یاہو کی مخالفت کرنے کی امید تھی۔جمعرات کو نیویارک ٹائمز کے اخبار نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسٹر نتن یاہو کے دفتر کی جانب سے دیا گیا عوامی بیان درست نہیں تھا۔ ذرائع کے مطابق نتن یاہو کی گذشتہ ہفتے یروشلم میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو کے ساتھ بات چیت کے بعد اسلحہ کے ممکنہ معاہدے کے خلاف ان کی شکایات دور ہوگئی تھیں۔امریکہ متحدہ عرب امارات کو مبینہ طور پر الیکٹرانک جنگی ای اے ۔ 18جی گروولر فروخت کرنا چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے گذشتہ ماہ امریکی شراکت کے ساتھ ایک تاریخی معاہدہ کیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت دیگر پہلوؤں کے علاوہ اسرائیل کو مغربی کنارے پر کنٹرول کرنے کے منصوبوں کو ٹھنڈے بستے میں ڈالنا ہوگا۔ دونوں ممالک آئندہ ہفتے میں سرمایہ کاری، سیاحت، سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے متعدد معاہدوں پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔دو اہم فلسطینی تنظیمیں فتح اور حماس نے ان معاہدوں کو مسترد کردیا ہے ۔